اسلامی جمعیت طلبہ قوم کا مستقبل ہے ،حافظ محمد ادریس

اسلامی جمعیت طلبہ قوم کا مستقبل ہے ،حافظ محمد ادریس

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ قوم کا مستقبل ہے ۔ ترقی کا راز قرآن و سنت کی تعلیمات میں ہے ۔امت مسلمہ کے لیے کامیابی اور فلاح کا ایک ہی راستہ ہے کہ قرآن و سنت کی پیروی کو انفرادی و اجتماعی زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے آپ پر لازم کر لے ۔ عرب کے پسماندہ خطے کو قرآ ن و سنت کی روشنی نے پوری دنیا کے لیے قابل رشک بنادیا تھا اور صحابہ کرامؓ نے اللہ کی تائید و نصرت سے قیصر و کسریٰ کی قوت کو خاک میں ملا دیا تھا ۔ اسلام کا جھنڈا جب دنیا میں لہرانے لگا تو ظلم کا خاتمہ ہوگیا اور پوری اسلامی ریاست میں مسلم اور غیر مسلم ساری آبادی کو مساوات کی بنیاد پر بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت ملی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی ٹرسٹ میں اسلامی جمعیت طلبہ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حافظ محمد ادریس نے کہاکہ ہم آج عرب کے جاہلی معاشرے کی طرح پھر جاہلیت جدیدہ کے شکار ہو گئے ہیں ۔ مغرب و مشرق کی بے خدا تہذیبوں سے مرعوب ہو کر ہم نے عزت اسلاف گنوادی ہے ۔ہمارے حکمران امریکہ اور عالمی اداروں کے غلام بن گئے ہیں ۔ مظلوم مسلمانوں کا خون صہیونی ،یہودی، صلیبی ،عیسائی تنگ دل ہندو بنیے اور ظالم بدھسٹ سبھی بے دردی سے بہا رہے ہیں مگر غیرت مسلم کہیں نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم قرآن و سنت کا نظام اپنالیں تو آج پھر ہماری عزت او ر رعب بحال ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -