ایل ڈی اے تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد کیلئے انجینئرنگ کونسل کا تعاون حاصل کریگی

ایل ڈی اے تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد کیلئے انجینئرنگ کونسل کا تعاون حاصل ...

  

لاہور(پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر میں بنائی جانے والی نئی عمارتوں کی تعمیر کے دوران تعمیراتی قواعد پر عمل درآمد اور ان عمارتوں کے ڈھانچے کی مضبوطی یقینی بنانے کے لئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا تعاون حاصل کرے گی۔ اس مقصد کے لئے جلد ہی دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیئے جائیں گے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئر مین انجینئر جاوید سلیم قریشی کی قیادت میں آنے والے وفد کی ملاقات کے دوران کیا گیا ۔ملاقات کے میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ایل ڈی اے کے تعمیراتی قواعد پر نظرثانی کی جائے گی‘ کثیر المنزلہ عمارتوں کے لئے تعمیراتی قواعد کسی عمارت کے مخصوص نوعیت کے استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے وضع کئے جائیں گے۔ پلازوں اور کثیر المنزلہ عمارتوں کی بلندی اور ان میں تعمیر کی جانے والے فلور کے حساب سے سیفٹی سٹینڈرڈز بنائے جائیں گے‘ گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے مختص کی جانے والی جگہ میں اضافہ کیا جائے گا اور نقشے کی منظوری کا عمل آن لائن کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ سٹرکچر انجینئرز کے پینل کو وسیع کیا جائے گا ۔

ملاقات کے دوران سینئر لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے وقار اے شیخ‘ چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی ‘ چیف انجینئر مظہر حسین خان ‘ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ عارف بشیر اور ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹرز کامران پرویز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔*****

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -