تحفظ ختم نبوت کے بغیر ریاست مدینہ کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،علماء

تحفظ ختم نبوت کے بغیر ریاست مدینہ کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،علماء

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی مبلغ مولانا عبدالنعیم،ضلعی ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز نے ختم نبوت کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں اسلام میں عقیدہ ختم نبوت کو اتنی اہمیت حاصل ہے کہ کوئی شخص کسی نبوت کے جھوٹے دعویدار سے کوئی معجزہ طلب کریگا تو وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہاموجودہ حکومت سابقہ حکومت کے انجام سے سبق حاصل کرے ان کی حکومت پر بیرونی دباؤ ڈال کر یورپی پارلیمنٹ اورعالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے ڈالروں کے بدلے اسلامی قوانین میں ترامیم کی شرائط عائد کی جارہی ہے اگر انہوں نے بیرونی دباؤ پر اور ڈالروں کی چمک میں دشمنان اسلام کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کا تحفظ نہ کیا تو ان کا انجام بھی سابقہ حکمرانوں سے مختلف نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ عظمت مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ کے بغیر ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔

پاکستان کے عوام سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمت رسول پر کوئی حرف آئے اس کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتے۔ علماء نے کہا کہ اسلام میں عقیدہ ختم نبوت کو اتنی اہمیت حاصل ہے کہ کوئی شخص کسی نبوت کے جھوٹے دعویدار سے کوئی معجزہ طلب کریگا تو وہ بھی کافر ہوجائیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -