کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا کل یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منانے کا اعلان

کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا کل یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ،جمعیت علماء اسلام،جمعیت علمائے اہلسنت ، جمعیت اہلحدیث ، تحریک ملت جعفریہ ، تنظیم علماؤمشائخ اہلسنت اور چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل سمیت تمام مکاتب فکرکی مذہبی جماعتوں نے جمعہ 28دسمبر کو بیرونی دباؤ پر شاتمہ رسول آسیہ ملعونہ رہائی کیخلاف ملک بھرمیں یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منانے کا اعلان کیا ہے ۔سرپرست تحریک ناموس رسالتؐ پیر سلمان منیرسجادہ نشین خانقاہ سمبڑیال شریف کے مطابق قانون تحفظ ناموس رسالتؐ کو ناقابل عمل اورغیر مؤثر بنانے کیخلاف علمائے کرام مساجد وامام بارگاہوں میں خطبات جمعہ پر احتجاج اور مذمتی قرار دادیں پاس کرائینگے جبکہ مذہبی جماعتوں کے کارکن مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہربعد نماز جمعہ توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرانے کیخلاف بھرپور احتجاج اور مظاہرے کرینگے ۔