وزیر اعلیٰ کی سپورٹس کے شعبے پر خصوصی توجہ ہے،ملک عمر فاروق

وزیر اعلیٰ کی سپورٹس کے شعبے پر خصوصی توجہ ہے،ملک عمر فاروق

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ملک عمر فاروق نے اپنے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سپورٹس پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہیں جس سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کر نے کابھر پور موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ گو جرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے گوجرانوالہ کی سر زمین پر کھیلوں کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ گوجرانوالہ کے دوران پی ٹی آئی رہنما رانا ساجد شوکت کے ہمراہ گوجرانوالہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔جن میں سپورٹس کمپلیکس بمقام نگار پھاٹک گوجرانوالہ‘ جمنیزیم ہال اور سپورٹس ارینہ گکھڑ شامل ہیں ۔ اپنے دورہ کے موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب نے ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل اور جمنیزیم ہال کے باہر پی ایچ اے کو خوبصورت پودے لگانے کے ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گراس روٹ لیول پر سپورٹس کروانے پر زور دیا ۔

۔ انہو ں نے کہا کہ نیشنل اور انٹر نیشنل انڈر6-اور اوپن کھلاڑیوں کو زیاد ہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں ا س موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گو جرانوالہ میڈم عائشہ سلیم ‘ تحصیل سپورٹس آفیسر نوشہرہ ورکاں محمد عظیم پال تحصیل سپورٹس آفیسر وزیر آباد فائزہ کنول و دیگر افسران موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -