انڈر 16 بیس بال کا تربیتی کیمپ اٹک میں زوروشور سے جاری

انڈر 16 بیس بال کا تربیتی کیمپ اٹک میں زوروشور سے جاری

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہدایات پر انڈر 16 بیس بال کا تربیتی کیمپ اٹک میں زوروشور سے جاری ہے۔ ڈویژنل کوچ شفقت اللہ خان کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ شفقت اللہ نے بتایا کہ ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور کی ہدایات پر پنجاب کے تمام اضلاع میں مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے، اس سلسلے میں بیس بال کا ٹریننگ کیمپ اٹک میں لگایا گیا ہے جس میں 20 نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جنہیں تربیت دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آئندہ انٹر ڈویژن مقابلوں کیلئے منتخب کیا جائے گا، یہ کیمپ 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -