ایسٹ زون ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ‘ گولڈن سٹار کرکٹ کلب دوسرے مرحلے میں داخل

ایسٹ زون ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ‘ گولڈن سٹار کرکٹ کلب دوسرے مرحلے میں داخل

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد قذافی کلب کو دووکٹوں سے شکست دے کر تیسری ایسٹ زون ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی ۔کنگسٹن کالج گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ کی خاص بات گولڈن سٹار کلب کے آل راؤنڈر ابراراحمد کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی تھی ۔ گولڈن سٹار کلب کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے قذافی کلب نے مقررہ 18اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ نعیم زاہد نے 42 ، شاہ زیب نے 32 اور آ فتاب نے 28 رنز بنائے۔گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے ابرار احمد اور سہیل امانت نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں گولڈن سٹار کلب نے آ خری اوور میں آٹھ وکٹوں پر 138 رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔ابرار احمد 49 ، عمران علی 23 اور رحمن علی 15 رنز بناکر نمایاں رہے ۔قذافی کلب کے کاشان نے چار محمد سبحان نے دو جبکہ نعیم زاہد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،،،میچ میں عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی پرگولڈن سٹار کرکٹ کلب کے ابراراحمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -