پروٹیزکیخلا ف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو دھچکا ٗ حارث سہیل میچ سے باہر ٗ شان مسعود شامل

پروٹیزکیخلا ف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو دھچکا ٗ حارث سہیل میچ سے باہر ٗ ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو دھچکا ٗ حارث سہیل گھٹنے میں تکلیف کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ان کی جگہ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سینچورین میں کھیلے جانے والے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا۔ٹاس سے قبل ہی پاکستان ٹیم کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب حارث سہیل گھٹنے میں تکلیف کے باعث میچ سے باہر ہوگئے جبکہ ان کی جگہ پر شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔پاکستان ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عامر، یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیاد فاف ڈوپلیسی کر رہے تھے جبکہ ڈین ایلگر، ایڈن مارکرام، ہاشم آملہ، تھیونس ڈی بریون، ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، کیشو مہاراج، ڈیل اسٹین، کگیسو رباڈا اور ڈوان اولیویئر ٹیم کا حصہ تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -