رابعہ شہزادی نے ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی پہلی کپتان کا اعزاز حاصل کر لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی پہلی کپتان کے نام کو حتمی کر لیا، رابعہ شہزادی کو کپتان اور انیلہ شہزادی کو نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ اور ان کی اہلیہ نصرت شبیر نے قومی ویمن بلائنڈ ٹیم کی پہلی کپتان کیلئے پانچ کھلاڑیوں کے انٹرویوز لئے جس کے بعد رابعہ شہزادی کو باضابطہ طور پر ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ انیلہ شہزادی نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گی۔ رابعہ شہزادی کینئرڈ کالج فار ویمنز یونیورسٹی لاہور جبکہ انیلہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور سے بی ایس کر رہی ہیں۔ رابعہ شہزادی اور انیلہ شہزادی کی بطور کپتان اور نائب کپتان پہلی آسائنمنٹ آئندہ ماہ نیپال ویمن بلائنڈ ٹیم کے خلاف شیڈول سیریز ہے جو کہ 27 جنوری سے 4 فروری تک کھیلی جائے گی۔