لیلیٰ ناز نے محفل موسیقی میں شہرہ آفاق گیت سنا کر میلہ لوٹ لیا

لیلیٰ ناز نے محفل موسیقی میں شہرہ آفاق گیت سنا کر میلہ لوٹ لیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت کی حامل گلوکارہ لیلیٰ ناز نے گزشتہ شب منعقد کی جانے والی محفل موسیقی میں اپنے شہرہ آفاق گیت سنا کر حاضرین سے خود داد سمیٹی اور میلہ لوٹ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ ناز کا کہنا تھا کہ میرا موجودہ مقام میرے پرستاروں کی محبت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔میں نے نوجوان فنکاروں کی تربیت کے لئے لاہور میں ایک میوزیکل اکیڈمی بنائی ہے جس میں زیر تربیت لڑکے اور لڑکیوں کو موسیقی کے اسرار و رموز سکھانئے جاتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں لیلیٰ ناز کا کہنا تھا کہ پاکستانی گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے خاص طور پر بھارت والوں نے ہمارے گائیکوں کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔

غلام علی،استاد نصرت فتح علی خاں، استاد راحت فتح علی خاں اور عاطف اسلم کے بالی ووڈ فلموں میں گائے ہوئے گیتوں کی دھوم پورے بھارت میں سنائی دیتی ہے۔

مزید :

کلچر -