ڈرامہ سیریل ’’گل وگلزار‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

ڈرامہ سیریل ’’گل وگلزار‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ’’گل وگلزار‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ثاقب خان کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس سیریل کے رائٹرشکیل چوہان ہیں جبکہ کاسٹ میں کنزیٰ ہاشمی،صبورعلی ،عمرشہزاد،فردوس جمال اور شائستہ جبیں نمایاں ہیں۔ڈرامے کنزیٰ ہاشمی گل جبکہ صبورعلی گلزار کا کردار کررہی ہیں جو شائستہ جبیں اورفردوس جمال کی بیٹیاں ہیں۔ عمرشہزاد عادل کا کردار کررہے ہیں جو گلزار کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے۔سکس سگما کا یہ پراجیکٹ جلد ہی اے آر وائی سے نشر کیا جائے گا ۔

جس کے بارے میں کنزیٰ ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس بار ناظرین انہیں ماضی کی نسبت ایک منفردکردار میں دیکھیں گے۔

مزید :

کلچر -