ڈرامہ سیریل’ ’باغی‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ،شازیہ خان

ڈرامہ سیریل’ ’باغی‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ،شازیہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر )ڈرامہ سیریل ’باغی‘ کی مصنفہ شازیہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’ ’باغی‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ہے وہیں کچھ لوگ ان کی سخت مخالفت میں بھی کھڑے ہوئے ہیں۔ ان کی گفتگو کا میں نے نہ برا منایا نہ اس پر توجہ دی۔ کچھ کہتی تو میرے خیال میں آگ کی طرح بھڑک اٹھتے ہیں۔لیکن مجھے ان کی کوئی پروہ نہیں ہے میری تمام تر توجہ اپنے کام کی طرف ہے ۔انہوں نے کہاحقیقت یہ ہے کہ میں نے ’باغی‘ میں کہیں بھی قندیل بلوچ کو ’گلوری فائی‘ نہیں کیا۔ میں صرف یہ بتانا چاہتی تھی کہ جنہیں موقع نہ دیا جائے، وہ اپنی راہ

خود چن لیتے ہیں۔ قندیل بلوچ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔

مزید :

کلچر -