پاکستانی میوزک اور ماڈلنگ کی دنیا بھر میں پہچان ہے،بشریٰ دوست

پاکستانی میوزک اور ماڈلنگ کی دنیا بھر میں پہچان ہے،بشریٰ دوست

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل بشریٰ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی میوزک اور ماڈلنگ کی دنیا بھر میں اپنی پہچان ہے۔پاکستان کی فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے۔غیر ملکی فیشن ڈیزائنرز کی کولیکشن یہاں بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہیں۔پاکستان ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنا مقام بنا چکا ہے۔غیر ملکیوں کی ہماری فیشن انڈسٹری میں دلچسپی اچھا شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی اپنے مداحوں کوایک نئے روپ میں نظر آؤں گی۔میں ڈراموں کی نسبت ماڈلنگ اور میوزک میں اپنا نام پیدا کرنے کو زیادہ ترجیحی دو گی۔ایک سوال کے جواب میں بشریٰ دوست بلوچ نے کہا کہ نجی ٹی وی پر مارننگ شو کی ہوسٹنگ کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کررہی ہوں۔

میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

مزید :

کلچر -