وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے کی مذمت ، دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق علی رضا عابدی کے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم اور جاں بحق علی رضا عابدی کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
علی رضا عابدی

مزید :

علاقائی -