اطہر علی خان کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹرآرٹس کونسل تعیناتی خوش آئند ہے ایم اے ٹھاکر

اطہر علی خان کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹرآرٹس کونسل تعیناتی خوش آئند ہے ایم اے ...

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف رائیٹر،ڈائریکٹر اور اداکار ایم اے ٹھاکر نے کہا ہے کہ اطہر علی خان کی بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹرآرٹس کونسل سے شوبز کے فنکاروں کے لیے خوش آئند بات ہے،کیونکہ اطہر علی خان آرٹسٹوں کے معاملات سے بخوبی واقف ہیں اور ایک ہمدرد،ملنسار، محبت کرنے والے انسان ہیں جو فنکاروں کے لیے ہر وقت اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اطہر علی خان کی آرٹس کونسل میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعیناتی سے پاکستانی ثقافت کی بھرپور انداز میں عکاسی ہو گی ۔

اور ان کی زیر نگرانی اہم فیصلے درست ثابت ہونگے جس میں شوبز سے منسلک افراد کے اہم مسا ئل بھی حل ہونگے

مزید :

کلچر -