وزیر اعلی سے غریب دیہاتیوں کی ملاقات، عثمان بزدار نے اپنے ساتھ صوفے پر بٹھایا، خود چائے پیش کی

وزیر اعلی سے غریب دیہاتیوں کی ملاقات، عثمان بزدار نے اپنے ساتھ صوفے پر ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں دیہی علاقوں سے آئے لوگوں نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے غریب دیہاتیوں کو اپنے ساتھ صوفے پر بٹھایااور دیہی علاقوں سے آئے لوگو ں کے مسائل سنے ۔وزیر اعلی نے ان کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔وزیر اعلی نے اس موقع پر غریب دیہاتیوں کو اپنے ہاتھ سے چائے بھی پیش کی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کر کے مجھے دلی اطمینان ہوتا ہے ۔غریب لوگوں کو نئے پاکستان میں ان کا حق دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے اوروزیر اعظم عمران خان بھی عام آدمی کے مسائل کا درد رکھتے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -