عراق، پولیس کی کامیاب کارروائی، 8داعشی دہشتگرد گرفتار

عراق، پولیس کی کامیاب کارروائی، 8داعشی دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(آئی این پی)عراقی شہر کرکوک کے مرکز میں پولیس کی جانب سے دو مختلف پتوں پر بیک وقت چھاپے کے دوران داعش کے 8 کارندے پکڑے گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو کرکوک محکمہ پولیس کے پریس ذمہ دار آفراس یاو کامل کا کہنا ہے کہ "کرکوک کے دو محلوں میں پولیس نے چھاپے مارتے ہوئے داعش کے 8 عسکریت پسندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ "شہری مرکز میں الاقدیسیہ محلے میں چھاپے کے دوران دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس سے قبل شہر کی ایک دوسری تحصیل ہاویجہ سے منسلک دیہاتوں میں دہشت گرد کاروائیاں کرنے کی اطلاع پانے پر گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد کسی کاروائی کی تیار میں تھے۔خیال رہے کہ کل اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ داعش کے کارندوں نے 19 شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔جس کے بعد عراقی فیڈرل پولیس نے اپنی کاروائیاں تیز کر دی تھیں۔

مزید :

علاقائی -