فنکار کی ساری عمر بھی گزر جائے تو وہ خود کو مکمل فنکار نہیں کہلواسکتا ،شہزاد رضا
لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکارشہزاد رضا نے کہا ہے کہ فن کو سیکھنے میں فنکار کی ساری عمر بھی گزر جائے تو وہ خود کو مکمل فنکار نہیں کہلواسکتا کیونکہ فن سمندر کی طرح پھیلا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے فن اداکاری کے میدان میں ہوں مگر آج جب بھی کسی پراجیکٹ میں کام کرتاہوں تو یہ بات ہمیشہ میرے ذہن میں ہوتی ہے کہ آج میرا شوبز میں پہلادن ہے۔شہزاد رضانے کہا کہ میں نے تھیٹرکی دنیا میں بھی بڑا کام کیا ہے اور آج بھی مجھے تھیٹر اور پرانے دوستوں کی یاد آتی ہے جب بھی فرصت ہوئی تو اچھا سٹیج ڈرامہ ضرور کروں گا ۔اس وقت بھرپور وقت ٹی وی ڈرامہ سیریلز کی مصروفیات میں گزاررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنی کامیابیوں پر خدا کاشکرا داکرتا ہوں ورنہ مجھ نا چیز میں کوئی ایسی خوبی نہیں ہے ۔