فواد حسن فواد کیخلاف گاڑیاں خریدنے کے کیس کی انکوائری شروع

فواد حسن فواد کیخلاف گاڑیاں خریدنے کے کیس کی انکوائری شروع

  

لاہور(نامہ نگار)آشیانہ ہاؤسنگ کیس کے بعد فواد حسن فواد کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے فارن افیئرکے ملازمین کیلئے گاڑیاں خریدنے کے کیس کی نئی انکوائری شروع ہوگئی،نیب نے احتساب عدالت سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت حاصل کرلی ۔ احتساب عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے راولپنڈی نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالماجد کی طرف سے فواد حسن فواد سے جیل میں نئے کیس میں تفتیش کرنے کیلئے درخواست دی جو عدالت نے منظور کرلی، درخواست میں کہا گیا فواد حسن فواد نے تعیناتی کے دوران فارن افیئرز میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور بلاوجہ ملازمین کے نام پر گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدی گئیں ،ان سے جیل میں تفتیش کرنی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کو جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے ، عدالت نے وارث جنجوعہ کی درخواست پر نیب راولپنڈی کو کیمپ جیل لاہور میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

مزید :

علاقائی -