ماڈل ٹاون کچہری میں پیشی پر آئے قیدیوں کا افضل کھوکھر کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار

ماڈل ٹاون کچہری میں پیشی پر آئے قیدیوں کا افضل کھوکھر کی گرفتاری پر خوشی کا ...

  

لاہور(نامہ نگار)ملک میں جاری تبدیلی کی ہوا پر قیدیوں کی جانب سے بے ساختہ خوشی کا اظہار کیا گیا،جیل سے ماڈل ٹاون کچہری میں پیشی پر آئے ہوئے قیدیوں نے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا اور جیل وین کے اندر سے شدید نعرے بازی کی ، قیدیوں نے وزیر اعظم عمران خان کے حق میں بھی نعرے نازی کی۔ماڈل ٹاون کچہری میں پیشی پر ائے قیدیوں نے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا جب قیدیوں کو رکن قومی اسمبلی کو ماڈل ٹاون کچہری میں پیش ہوتے دیکھا تو ان کا خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا ،جیل کی گاڑی کے روشن دانوں سے قیدی نعرے بازی کرتے رہے اور انہوں نے ملک میں جاری تبدیلی کی ہوا پر بے ساختہ مسرت کا اظہار کیا ،قیدیوں کاکہناتھ کہ کچہری میں بڑے لوگ کم ہی بطور ملزم پیش ہوتے ہیں ،زیادہ تعداد غریبوں کی ہوتی ہے ،کچہری میں عمران خان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے ،قیدیوں کے نعروں سے لیگی کارکنان کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -