ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے 3ملزمان کی مچلکوں پرضمانت

ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے 3ملزمان کی مچلکوں پرضمانت

  

لاہور(نامہ نگار)ایل پی جی گیس سلنڈرز کا بلا لائسنس غیر قانونی کاروبار کرنے والے 3ملزموں کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو 30،30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہاکرنے کا حکم جاری کردیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ اصف اقبال۔نے کیس کی سماعت کی ،تھانہ گاڑڈن ٹاون پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے کچہری میں پیش کیا۔

، ملزمان کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان بے گناہ ہیں اور قانون کے مطابق کاروبار چلا رہے ہیں ،عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کی ضمانت منظور کی جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -