پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کوخاوند کے ساتھ جانے کی اجازت

پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کوخاوند کے ساتھ جانے کی اجازت

  

لاہور(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو دارالامان سے لاکرماڈل ٹاؤن کچہری میں گزشتہ روزپیش کیا گیا، لڑکی نے خاوند کے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کردیا جس پر عدالت نے لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔پسند کی شادی کرنے والی ثوبیہ اقبال نامی لڑکی کو دارالامان سے ماڈل ٹاون کچہری میں پیش کیا گیا ،سمن آباد کی رہائشی ثوبیہ اقبال نے عفالت میں اپنا بنان قلمبمد کراتے ہوئے کہا کہ اس نے محمد آصف سے پسند کی شادی کی ہے۔

،والدین جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،لڑکی نے اپنے بیان میں کہا وہ خاوند کے ساتھ جانا چاہتی ہے ،اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور اس پر کوئی دباؤ نہیں ، وہ بالغ و عاقل ہے۔ اپنے فائدہ اور نقصاں کو سمجھتی ہے جس پر عدالت نے لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

مزید :

علاقائی -