ڈاکے ،چوریاں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈاکے ،چوریاں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  

لا ہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون ،کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کرعثمان کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 4لاکھ 70ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے گلشن اقبال میں ڈاکو گھر میں گھس کر اسلم اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، شفیق آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے سلطان اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے 90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شکیل اور فیملی سے گن پوائنٹ پر4لاکھ 12ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،ہڈیارہ کے علاقے ڈاکوؤں نے قاسم اور فیملی سے1لاکھ 25ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے سہیل اور فیملی سے 53ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے وحدت مانگا منڈی علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر محبوب سے 30ہزار اور موبائل فون،لاری اڈا سے ادریس سے19ہزار نقدی اور موبائل فون قلعہ گجر سنگھ میں عبدالرحمان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 81ہزار نقدی اور موبائل فون،باٹا پور سے ڈاکو گن پوائنٹ پر منصور سے10ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گلشن راوی اور مناواں سے گاڑیاں اور مستی گیٹ،اقبال ٹاؤن اور غالب مارکیٹ علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -