حافظ عبدالوحید روپڑی ساتھیوں سمیت جمعیت اہل حدیث میں شامل
لاہور(خصوصی رپورٹ)مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کے امیر ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی کی روپڑی خاندان کے عظیم بزرگ حافظ عبدالوحید روپڑی سے ملاقات۔باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، اس موقع پرحافظ عبدالوحید روپڑی کو ڈاکٹر ریا ض الرحمن یزدانی نے جماعت میں شمولیت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول فرمالیا۔ اور اپنے ساتھیوں سمیت مرکزی جمعیت اہل حدیث میں شمولیت کا اعلان کیا۔ڈاکٹر یزدانی نے مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ملاقات میں مرکزی ترجمان حافظ بابر فاروق رحیمی بھی موجود تھے۔
شامل