سڑک عبور کرتے گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

سڑک عبور کرتے گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 37 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں 37 سالہ قاسم مجید سڑک عبور کرتے ہوئے پک اپ سے ٹکرا کر پیچھے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر تلے آکر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ پک اپ اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -