انسپکٹرز کی پنجاب کانسٹیبلری میں تعیناتی کی مدت ایک برس کر دی گئی

انسپکٹرز کی پنجاب کانسٹیبلری میں تعیناتی کی مدت ایک برس کر دی گئی

  

لاہور (کر ائم رپورٹر) نئے ترقی پانے والے انسپکٹرز کی پنجاب کانسٹیبلری میں تعیناتی کے عرصے کو دو سال سے کم کر کے ایک سال کر دیا گیا۔ وہ سب انسپکٹر جو پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس جیسا کہ پنجاب کانسٹیبلری، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ٹریفک پنجاب وغیر ہ میں اپنی تعیناتی کا عرصہ گزار چکے ہیں اور ان کو ابھی واپسی پر تین سال کا عرصہ نہیں گزرا ان کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے بعد دوبارہ پنجاب کانسٹیبلری یا سی ٹی ڈی میں تعینات نہیں کیا جائے گابلکہ ان کو ریجنز یا یونٹس میں لگایا جائے گا۔ تا ہم وہ سب انسپکٹرز جن کی یونٹس سے واپسی کو تین سال گزر چکے ہیں ان کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے بعد پنجاب کانسٹیبلری یا سی ٹی ڈی میں لگایا جا سکے گا۔

مزید :

علاقائی -