کھیلو ں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کیلئے اہمیت کی حامل،وقاص نذیر

کھیلو ں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کیلئے اہمیت کی حامل،وقاص نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے کہا ہے کہ کھیلو ں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔سپورٹس نہ صرف صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دیتی ہیں بلکہ مشکل حالات کا سامنا کرنے کا جذبہ پیدا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو تی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پانچ روزہ پنجاب پولیس اِنٹرریجن سپورٹس ٹورنامنٹ کے ابتدائی روزتقریب تقسیمِ انعامات میں مہمانِ خصوصی کے طور پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہو نے جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیئے۔
ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین ، اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز عائشہ بٹ ، ڈی ایس پی فرحت عباس ، سپورٹس مینیجر عقیل جاوید کے علاوہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ٹورنامنٹ میں ریسلنگ،جوڈو، باکسنگ، جوجٹسواورتائیکوانڈوکی کیٹیگری میں مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلے منعقد ہوں گے۔ پانچ روزہ کھیلوں کے ان مقابلوں میں ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور لاہورریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سپورٹس ٹورنامنٹ کا افتتاح اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز عائشہ بٹ نے کیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں لاہور ریجن کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ کل(جمعرات) ریجنز کی مختلف ٹیموں کے درمیان باکسنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ریسلنگ مقابلوں میں لاہور ریجن کی ٹیم نے 78 ، گوجرانوالہ کی ٹیم نے 38 اور ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے 32 پوائنٹس حاصل کیئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے ٹورنامنٹ کا انعقاد یقینی بنانے پر ایس پی ہیڈ کوراٹرز سید کرار حسین اور اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز عائشہ بٹ کو اعزازی شیلڈ زسے نوازا۔ کھیلوں کے یہ مقابلے 30 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -