نشے میں غل غپاڑہ کرنے پر 20 ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

نشے میں غل غپاڑہ کرنے پر 20 ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)کرسمس پر شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے 20 ملزمان کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیاگیا،عدالت نے ملزمان کو جیل بھجوا تے ہوئے ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر پولیس کو نوٹس کر دیئے ہیں ۔کرسمس پر شراب پی کر غل گپاڑہ کرنے والے 20 ملزمان کی ماڈل کچہری میں پیش کیا گیا، تھانہ کاہنہ اچھرہ ،فیکٹری ایریا گارڈن ٹاؤن سے ملزمان کو پیش کیا گیا ۔

،پولیس کا موقف ہے کہ ملزم ابرار ، راشد، مائیکل، سنی، کرامت اور دیگر کو شراب نوشی اور شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن آصف اقبال نے مقدمات کی سماعت کے بعدمذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -