معمر خاتون نے سب سے بڑا سعودی پرچم تیار کرلیا

معمر خاتون نے سب سے بڑا سعودی پرچم تیار کرلیا

  

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کی ایک معمر خاتون کا تیار کردہ سب سے بڑا سعودی قومی پرچم ان دنوں 'الجنادریہ' ثقافتی میلے میں توجہ کا مرکزہے۔ معمر سعودی خاتون نے 7 ماہ کی مسلسل محنت سے یہ پرچم تیار کیا۔ کروشیے کی مدد سے تیار کردہ پرچم میں روایتی دھاگہ 'السدو'استعمال کیا گیا جسے حال ہی میں ثقافتی میلے 'الجنادریہ 33' میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔دست کارن مزیفہ عجلان الشمری نے کہا کہ وہ کروشیے کی مدد سے مختلف ملبوسات تیار کرتی رہی ہے۔ اسے یہ ہنر اس کی والدہ سے وراثت میں ملا اور وہ 40سال سے یہ پیشے کو اپنائے ہوئے ہے۔اس بار اس نے سوچا کہ وہ اپنے فن کو یادگاربنانے کے لیے کوئی ایسا کام کرے جو اس کی پہچان بن جائے۔ اس کے لیے اس نے قومی پرچم کی تیاری کا فیصلہ کیا۔

مزید :

علاقائی -