غٰیر معیاری گھی اور آئل بنانے والی 61کمپنیوں کے خلاف کارروئی کا فیصلہ
لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کوکنگ آئل اور گھی کے مختلف برانڈز کی چیکنگ کے نتائج جاری، تجزیہ کے مطابق179 گھی اور کوکنگ آئل برانڈز کا تجزیہ مکمل جس میں 118 کو کلیئر جبکہ 61 برانڈز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، فیل ہونے والے 61 برانڈز حفظان صحت کے اصولوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے جبکہ 88 ایسے برانڈز کا تجزیہ ابھی زیر تکمیل ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے داران کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اجزاء کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اوراس سلسلے میں ہم اپنا کام جاری رکھیں گے اور کسی کو بھی انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام بھی ایسے عناصر پر نظر رکھیں اور شک کی صورت میں فوڈ اتھارٹی کے ہیلپ نمبر ز پر فوری اطلاع دیں۔