برطانیہ، 40مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

برطانیہ، 40مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

  

لندن(آئی این پی)فرانس اور برطانیہ کو ملانے والی انگلش چینل میں تقریبا چالیس مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق بدھ کو متعدد بچوں سمیت یہ افراد چھوٹی کشتیوں میں سوار تھے۔ برطانیہ پہنچائے جانے والے تیس سے زائد مہاجرین کا تعلق عراق، ایران اور افغانستان سے ہے۔ اسی طرح فرانسیسی بحریہ نے بھی کیلے نامی شہر کے قریب آٹھ پناہ گزینوں کو بچا لیا۔ مہاجرین اکثر فرانس سے انگلش چینل کو پار کر کے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -