ضلعی محکمے ترقیاتی بجٹ کو فوری استعمال کریں،وردہ مسعود شورش

ضلعی محکمے ترقیاتی بجٹ کو فوری استعمال کریں،وردہ مسعود شورش

  

لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے )ڈی سی لاہور صالحہ سعیدکی ہدایت پراے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ وردہ مسعو دشورش کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں روڈز، ہیلتھ، ایجوکشن ، سپورٹس، پبلک بلڈنگز، ہائر ایجوکیشن ، پی ایچ اے سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااورتمام محکموں نے جاری شدہ بجٹ کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ وردہ مسعو دشورش نے ہیلتھ، ایجوکیشن اور سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جن محکموں کے پاس بجٹ موجود ہے اور استعمال میں نہیں لایا گیا ان کو فوری استعمال میں لایا جائے۔

انہوں نے آئندہ اجلاس میں پی اینڈ ڈی اور دیگر محکموں کو شریک ہونے کی ہدایت بھی کی اورمنظور شدہ سکیموں کے فنڈز تاحال ریلیز نہ ہونے تک متعلقہ افسران کو دیگر محکموں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -