20ڈپٹی پراسیکیوٹرزجنرل کی گریڈ 19میں ترقی کیلئے 12ہفتوں کی پروموشن ٹریننگ کا آغاز

20ڈپٹی پراسیکیوٹرزجنرل کی گریڈ 19میں ترقی کیلئے 12ہفتوں کی پروموشن ٹریننگ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)اعلیٰ عدالتوں میں فوجداری مقدمات میں ریاست کی نمائندگی کرنے والے 20ڈپٹی پراسیکیوٹرزجنرل کی گریڈ19میں ترقی کے لئے 12 ہفتوں کی پروموشن ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ تربیت انہیں ادارہ برائے تربیت پبلک پراسیکیوٹرز کے پلیٹ فارم سے مہیا کی جارہی ہے۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر نے کہا کہ پروموشن کو تربیت سے منسلک کرنے کا مقصد پراسیکیوٹرز کی صلاحیتوں میں مزید نکھارپیدا کرنا ہے جو کہ برقت عدل کی فراہمی میں ممدومعاون ثابت ہوتی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹرسی پی ڈی چودھری محمد جہانگیر نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ان کا تربیتی ادارہ پبلک پراسیکیوشن سروس کے لئے تربیت یافتہ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں اپنا کردا ر ادا کرتا رہے گا۔

مزید :

علاقائی -