بے سہارا افراد کیلئے ایک اور خوشخبری ، پناہ گاہوں نکے بعد مفت بس سروس کا آغاز
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان عمران خاں اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے مسافروں کو پناہ گاہ تک پہنچانے کے لیے مفت سفری سہولت کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر دو کوسٹرز شہر کے مختلف مقامات پر چلیں گی اور ایسے مسافروں کو جو پناہ گاہ میں قیام کرنا چاہتے ہیں ان کو لیکر قریبی پناہ گاہ میں جائیں گی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے اپنی نگرانی میں کوسٹرز کو تیار کروایا۔ڈی سی لاہورصالحہ سعید نے بتایا کہ مفت سفری سہولت سے ایسے افراد جو پناہ گاہ تک آنا چاہتے ہیں ان کو زبردست ریلیف اور سرد موسم میں آسانی میسر ہو گی ۔ کوسٹرز شام چھ بجے سے سات بجے تک ریلوے اسٹیشن کے اطراف،بند روڈ،بس اسٹینڈز اور دیگر مقامات کا چکر لگائیں گی اورپناہ گاہوں میں قیام کرنے والے لوگوں کو لیکر پناہ گاہوں تک آئیں گی جبکہ کو سٹرز کے دیگر روٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ڈی سی لاہورصالحہ سعید نے کہا کہ پناہ گاہوں کے عارضی قیام کے بعد پناہ گاہوں تک مفت سفری سہولت کی فراہمی احسن اقدام ہے۔