ہائی کورٹ کی نیب انویسٹی گیشن مکمل کئے بغیر نیب کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیخلا ف سماعت سے معذرت

ہائی کورٹ کی نیب انویسٹی گیشن مکمل کئے بغیر نیب کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے نیب انویسٹی گیشن مکمل کئے بغیر نیب کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی،اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا تھا ، درخواست گزار کا موقف ہے کہ آرٹیکل 10 کے تحت کسی بھی ملزم کو دوران تفتیش گرفتار نہیں کیا جا سکتا، ملزم کو گرفتاری کی وجوہات بتائے بغیر گرفتاری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نیب آرڈیننس کی سیکشن 24اے اور 24 ڈی آئین سے متصادم ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 24 اے اور 24 ڈی کو کالعدم قرار دے کرتمام گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -