لارل ہوم سکول کینٹ کے وفد نے ایوان کارکنان کا دورہ کیا

لارل ہوم سکول کینٹ کے وفد نے ایوان کارکنان کا دورہ کیا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) لارل ہوم سکول کینٹ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور مدرسہ تعلیم القرآن چشتیہ‘ شاہ پور کانجراہ‘ ملتان روڈ‘ لاہور کے طلبااور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے مدرسہ غوثیہ انوار الاسلام‘ رحمان بازار‘ گوالمنڈی‘ لاہور اور جامعہ شریفیہ اسلامک سینٹر‘ بارہ دری روڈ‘ شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد132 تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -