امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جمعہ کو حمایت مظلومین جہاں ریلیاں نکالے گی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جمعہ کو حمایت مظلومین جہاں ریلیاں نکالے گی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن پاکستان جمعہ کو ملک بھر میں حمایت مظلومین جہاں ریلیوں کا انعقاد کرے گی ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید قاسم شمسی نے مرکزی دفتر میں اجلا س کی سربراہی کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت سے کشمیریوں کی جدوجہد نے نیا رخ اختیارکیا اور آزادی کی تحریک میں یونیورسٹیز کے طلبا کا بنیادی کردار شامل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی مسلمانوں کی فتح اور طاغوت کی شکست کی صدی ہے فلسطین میں واپسی مارچ کئی مہینوں ے کامیابی اور نصرت کی طرف گامزن ہے ۔ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

کرتے ہوئے کشمیر ،یمن اور فلسطین جیسے بڑے ہدف کے لئے اپنے اختلافات کو بھلانا ہوگا تاکہ عالم اسلام کے حقیقی مسائل کو حل کیا جا سکے۔مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کو جان بوجھ کر فراموش کیا گیا تاکہ سامراجی قوتیں اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک میں صرف آیت اللہ خامنہ ای کی پالیسی واضح اور اصولی ہے کشمیر ہر مظلوم مسلمان کی آواز ہے، ہر ایک کو کشمیر کے مسئلہ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین مسلم امہ کے دو ایسے مسائل ہیں، جو عالمی برادری کے جانبدارانہ رویئے کے باعث دن بہ دن گھمبیر ہوتے چلے جا رہے ہیں صرف فلسطین و کشمیر ہی نہیں بلکہ شام، افغانستان، یمن، پاکستان، جہاں بھی سامراجی طاقتوں یا ان کے ایجنٹوں کا موقع ملتا ہے، مسلم آبادیوں میں سامراجی اور غاصب طاقتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں کشمیریوں کی ایک پوری نسل، آزادی کی جدوجہد پہ قربان ہوچکی ہے۔ جدید دنیا کو جن مسائل کا سامنا ہے، مسئلہ کشمیر و فلسطین بھی ان میں سے ایک ہے اب وقت ہے کہ پوری امت مسلمہ یکجان ہو کر یمن، فلسطین و کشمیر کے مظلومین کے حق میں آواز بلند کرے اور عالمی برادری کو کشمیریوں کے حق میں بات کرنے پر مجبور کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -