قا ئداعظم ؒ نے ملک حاصل کرنے کے بعد طر ز زندگی تبدیل کردیا تھا،صدف علی

قا ئداعظم ؒ نے ملک حاصل کرنے کے بعد طر ز زندگی تبدیل کردیا تھا،صدف علی

  

لاہو ر ( پ ر ) ادارہ قو می تشخص پا کستان کے صدرڈ اکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ قائداعظم ؒ نے بر صغیر کے مسلمانوں میں آ زادی کا شعور اور جذبہ بیدا ر کر نے کیلئے اقبا ل کے فلسفہ خودی کے مطا بق اسلامی اقدار اور قو می تشخص کوبنیا د بنا یا تھا ۔ گزشتہ روز یو م پیدائش قا ئداعظم ؒ کے سلسلہ میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قا ئداعظم ؒ نے دنیا کی سب سے بڑی اسلا می مملکت حاصل کرنے کے بعد اپنی طر ز زندگی تبدیل کر دیا اور مغربی لباس ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تر ک کرکے یہ ثا بت کر دیا تھا کہ ر زندہ قوم بنا نے کیلئے اہلِ مغرب کی تابعداری ختم کرنا ہو گی۔

اور نقا لی کی بجائے اسلامی اقدار اور اسلامی روایات کو فر و غ دینا چا ہیے انہو ں نے کہا کہ قا ئداعظم ؒ اس حقیقت سے بخو بی آ گاہ تھے کہ جب تک صو رت غلامانہ رہیگی اس وقت تک ذہنیت بھی غلا ما نہ ہی رہیگی ۔جس کا اظہار انہوں نے اپنے خطبا ت اور عمل کے ذریعہ کر دیا تھا ۔ ڈ اکٹر صدف علی نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے ہماری تمام حکو متوں نے فر مو دات قائد سے رو گرد انی اورنا فر ما نی کی جس کے با عث پا کستان ایٹمی قو ت بننے کے با و جود ذلیل و خوار ہو رہا ہے ۔ ہم ہمیشہ اپنے قو می اور اسلامی تشخص سے محرو م رہے قا ئداعظم ؒ کی تقلید کی بجائے اہلِ یو رپ کی نقا لی اور حا شیہ بر داری کی ۔حا لا نکہ دنیا میں وہی مما لک اور قو میں کا میاب اور سر خرو رہی ہیں جنہوں نے اپنے تشخص پر قا ئم رہتے ہو ئے تر قی کی منازل طے کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو انگلش میڈیم سکو لو ں کے ذر یعہ غلا مانہ ذہنیت کی تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں یو ر پی تہذیب و تمدن زیا دہ اور اپنے مسلما نو ں کے کا ر ناموں سے دور کیا جا رہا ہے جس کے بہت خطر نا ک نتا ئج ہوں گے قو می زبا ن رائج کر نے میں غفلت کے سبب شر ح خواندگی میں کمی ہو تی جا رہی ہے ہر سطح پر ملک بھر میں یکساں نظا م تعلیم اور یکساں قو می لبا س رائج کیا جا ئے تا کہ علا مہ اقبا ل اور قا ئداعظمؒ کے پا کستان کی جا نب پیش قد می کی جا سکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -