قائد اعظم کی محنت سے آزاد خود مختار مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا،ملک نعیم

قائد اعظم کی محنت سے آزاد خود مختار مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا،ملک نعیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر)صد ر الخدمت گروپ بازار صداکاراں شاہ عالم ملک محمد نعیم نے قائد ڈے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی شبانہ روز کاوشوں لازوال جدوجہد سے ایک آزاد خودمختار مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا فلسفہ ایمان اتحاد تنظیم کو حقیقی معنوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔

، کرسمس ڈے پر انہوں نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان یہاں بسنے والے تمام قومیتوں اور اقلیتوں کا ہے یہاں پر اکثریت اور اقلیت کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

قائد اور اقبال کا نظریہ بھی یہی تھا اور ریاست پاکستان کا نظریہ بھی یہی ہے انشااللہ ارض وطن پاکستان رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -