پاکستان کے عوام اقلیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،حافظ عابد علی

پاکستان کے عوام اقلیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،حافظ عابد علی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر تاجررہنما حافظ عابد علی نے مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں پاکستان کا حصہ ہیں اور پاکستان کے عوام انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کا وژن اور خواب یہی تھاکہ ایک ایسی ریاست ہو جہاں بسنے والی تمام قومیتیں تمام مذاہب رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر عظمت انسان رفعت انسان کو پورا کریں۔

آج قائداعظم محمد علی جناح کے جنم دن پر پوری قوم اس عظیم قائد کی بصیرت کو سلام پیش کرتی ہے جس کی شبانہ روز کاوشوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ وطن کا تحفہ دیا اور ظلم وستم سے نجات دلوائی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -