سکینہ شاہین کی رہائشگاہ پر نوازشریف کی سالگرہ تقریب، کارکنوں کی بھرپور شرکت

سکینہ شاہین کی رہائشگاہ پر نوازشریف کی سالگرہ تقریب، کارکنوں کی بھرپور شرکت

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی سابقہ ایم پی اے وسینئر رہنماسکینہ شاہین خان کی رہائش گاہ پر میاں نواز شریف کی سالگرہ کیک کاٹا گیا، اس موقع پر ن لیگی کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، میاں نواز شریف کی جھوٹے مقدمات سے جلد رہائی، صحتیابی ، کامیابی اور لمبی عمر کی دعا بھی کی گئی، حالات جیسے بھی ہوں ہم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اس موقع پر کارکنان سے خطاب کے موقع پر کیا، سکینہ شاہین خان نے کہا کہ میاں نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ہمارے قائد کو سزا کا فیصلہ تاریخ میں سیاہ فیصلے کے نام سے یاد کیا جائے گا۔

، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ میاں نواز شریف بہت جلد ان تمام بے بنیاد کیسز سے بری ہو کر اپنے ملک کی عوام کے درمیان ہونگے

،پہلے بھی یہ دشمن عناصر کچھ نہیں کر سکے اور اس بار بھی میاں نواز شریف اور ان کا خاندا ن سرخرو ہو گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے رہنماؤں کے پلازے اور فلیٹس سب جائز دکھائی دیتے ہیں جبکہ شریف خاندان کی محنت کی کمائی کو وہ حرام سمجھتے ہیں ، العزیزیہ ریفرنس سمیت میاں نواز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ اصل چور اور ڈاکو عمران کے اردگرد کھڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف قوم کے دلوں میں بستے ہیں اور پورے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے ، میاں نواز شریف اور پورے شریف خاندان کے حوصلے بلند ہیں اور ن لیگی قیادت ہر صورتحال میں پاکستان کی ترقی کی جدوجہد جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسلم لیگ ن کی جانب سے چلائے جانے والے ترقی کے سفر کو سبوتاژ کیا اور پاکستان کو پٹڑی سے اتار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری حکومت جبر کے ہتکھنڈوں سے حق اور سچ کو کنٹرول کرنے اور دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن ہم اس حکومت کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ نواز شریف حق اور سچ کی آواز ہے جس کو دبا یا نہیں جا سکتا اور ہم اپنے قائد کی ایک آواز پر اپنی جانوں کی قربانی دینے کو تیار ہیں نواز شریف نے عوام کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا، انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان اپنے اردگرد بیٹھے ہوئے چور اور داکوؤں کو بھی دیکھیں اگر ان کا احتساب ہو تو عمران خان کو ایک ایک ارب کے لیئے بیرون ممالک دھکے نہ کھانے پڑیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -