موجودہ حکومت وینٹی لیٹر کے سہارے چل رہی ہے،پرویز ملک

موجودہ حکومت وینٹی لیٹر کے سہارے چل رہی ہے،پرویز ملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک میں ترقی دینے کی سزادی جارہی ہے،تمام طلبیاں اور گرفتاریاں صرف مسلم لیگ (ن) کی ہیں, ایک ایسی حکومت ہے جو اس وقت وینٹی لیٹر کے سہارے چل ر ہی ہیں۔ کیا عمران خان، جہانگیر ترین اور علیمہ خان کی آف شور کمپنیاں نہیں ہیں،بجلی مہنگی کرکے عوام پر مہنگائی مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک،غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہعلیمہ باجی کو چور دروازے سے این آر او دینا ہو تو دوسروں کو چور کہنا شروع کر دوتمام جھوٹے الزامات کے باوجود آج تک نواز شرف کے اوپر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -