محکمہ سماجی بہبود و بیت المال کے زیر اہتمام گداگری کے خلاف واک
لاہور( لیڈی رپورٹر)محکمہ سماجی بہبود و بیت المال پنجاب کی جانب سے اوپن کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت نائس ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے گداگری کیخلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ملازمین سمیت مختلف یونیورسٹیز اور کالج کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔ واک کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کی طرف توجہ ایک خوش آئند بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پیشہ ور لوگوں کی وجہ سے حقدار لوگ بھی اپنے حق سے محروم ہو رہے ہیں
۔ عوام ان لوگوں کی وجہ سے غریب آدمی کی مدد سے بھی کتراتے ہیں۔ بعداذاں انسٹیٹیوٹ آف ڈس ایبیلیٹی کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے حواسلے سے ایک خصوصی پروگرام کا بھی ہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد معزور بچوں کے والدین سے ملاقات کرکے انہیں جسمانی طور پر معزور بچوں کی مشکلات اور ان کے حقوق کے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی کا کہنا تھا کہ ان ع معذور افراد کو بھی عام انسان کی طرح ذندگی گزارنے کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو تندرست بچوں سے کسی صورت بھی الگ مت سمجھا جائے بلکہ گھر کے ماحول کو ان کے لئیے موزوں بنا کر ان کو نارمل ذندگی گزارنے کے مواقع فراہم کئیے جائیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاٗ میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔