گیس لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر ، حکمران فوری نوٹس لیں ، عوامی مطالبہ

گیس لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر ، حکمران فوری نوٹس لیں ، عوامی مطالبہ

  

لاہور( نیوزرپورٹر) محکمہ گیس کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود بھی کئی علاقے مکمل طور پر گیس سے محروم ہیں اور اکثر علاقوں میں پورے دن میں کچھ وقت کے لئے گیس آتی ہے ۔گلشن راوی اور ساندہ سمیت کرشن نگر، اسلام پورہ میں گیس پورا پورا دن غائب رہتی ہے اور صارفین کی جانب سے کئی مرتبہ شکایت بھی کی گئی مگر اس کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جس کیوجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ملک میں تبدیلی نظرنہیں آتی، ہمارا بنیادی مطالبہ ہے کہ گیس کی قلت کو دورکیا جائے ۔ شاکر ، پرویز ، عابد ، نبیل ، حامد ، بابر ، قیصر نے کہا کہ پورے شہر میں ہی گیس کی قلت ہے اور اس حوالے سے حکومت ہمیں کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے گیس نہ ہونے کے باوجود بھاری بل موصول ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا ہم بازار سے مہنگے داموں کھانا کھا کر ہم بیمار ہورہے ہیں ہم وزیر اعظم عمران خان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس جانب ذاتی توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی اس وقت آئے گی جب پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ ہوگا،ہمیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بہت توقعات ہیں اور ہم ان کے جلد از جلد حل کے لئے بھی پر امید ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -