کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ادویات کے 44مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے کا فیصلہ

کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ادویات کے 44مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا197واں اجلاسPQCBآفس جوہرٹاؤن میں ہوا ،جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب محمد منور حیات، سیکرٹری PQCB عابد سعید بیگ، پروفیسر ریٹائرڈڈاکٹر محبوب ربانی (پرنسپل جنوبی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز ، ملتان ) ، پروفیسر ڈاکٹر محموداحمد(پروفیسرآف فارمیسی ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور(،پروفیسرڈاکٹرساجد بشیر اور ڈاکٹرنویداقبال انصاری شامل تھے۔میٹنگ میں ادویات کے کل 143کیسز پر کارروائی کی گئی۔کل کاروائی شدہ کیسز میں سے 44کیسز ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا،13مقدمات میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی ، 4کیسز میں پراڈکٹ سپیسیفکشن انسپکشن کی سفارش کی گئی ۔جبکہ 36 مقدمات کی سماعت کو ملتوی کر دیا گیا۔

کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔

کل غورکردہ کیسز میں ،N.I.H سٹینڈرڈ کے29کیسز،ریگولر نوعیت کے 83 کیسز نظرِ ثانی کی درخواست کے 15کیسزاور نگرانی پٹیشن کے 37کیسز شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -