یو آئی ٹی کے2 طلباء کی یو آئی ٹی منرز سوسائٹی کے زیر اہتمام زیب منکس میں شرکت

یو آئی ٹی کے2 طلباء کی یو آئی ٹی منرز سوسائٹی کے زیر اہتمام زیب منکس میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس کے دو طالب علموں نے یو آئی ٹی MUNNERS سوسائٹی کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ ZABMUN X (SZABIST ماڈل یونائیٹڈ نیشنز) میں حصہ لیا۔ حمزہ خالد نے شاندار سفارت کاری کے لئے ایوارڈ حاصل کیا جو یو آئی ٹی MUNNERS سوسائٹی کے سٹوڈنٹ چیئرپرسن بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے واضح تجزیہ اور تخیل کے ساتھ ایک ابھرتے ہوئے واضح فاتح کے طور پر ’’وژن 2030ء : اہداف اور پاکستان کی نمو اور استحکام کیلئے مناسب حل‘‘ کے عنوان پر ایوارڈ حاصل کیا۔
یو آئی ٹی ۔ MUNNERS سوسائٹی کا وژن پاکستانی نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم کے ذریعے ان کے خیالات اور آراء کیلئے بھرپور وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ممبران کے ساتھ تنازعات کے حل کے فن کو سمجھ سکیں۔ سوسائٹی طلباء کو دنیا کو درپیش مسائل کے بارے میں اقوام متحدہ کے نکتہ نظر کے حصول میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ طلباء میں فیصلہ سازی، تجزیہ اور تخلیقی سوچ کی مہارت کو فروغ دیتے ہوئے انہیں مستقبل کا لیڈر بننے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ مزید برآں سوسائٹی عوامی مباحثہ اور مناظرے کی مہارت کی تیاری کی جانب متحرک طریقے سے کام کر رہی ہے۔ سوسائٹی طلباء کو دانشوری، مذاکرات اور سفارت کاری کی مہارتوں کے ضمن میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس قسم کی کانفرنسز پاکستانی نوجوانوں کو عالمی امور اور اپنی مہارتوں کو تقویت دینے کیلئے اپنے نکتہ نظر پر عمل درآمد کیلئے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
یو آئی ٹی نے کہا ہے کہ ’’یو آئی ٹی MUNNERS سوسائٹی ہر سال سیکھنے اور خوشگوار تجربہ کو ممکن بنانے کے ضمن میں اپنے مندوبین کے ذہنوں کو فروغ دینے کے لئے ایسے عناصر شامل کرتی ہے۔ ہمارا مقصد سفارت کاری کے فن پر تنوع کو فروغ دیتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کوان کے خیالات میں رہنمائی فراہم کرنے کے لئے وسائل کے ساتھ سہولت فراہم کرنا ہے۔ یو آئی ٹی کی جانب سے ہم شرکاء اور جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی مستقبل کی کاوشوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -