100انڈیکس کی 38300کی نفسیاتی حد گر گئی، 91پوائنٹس کی کمی 

100انڈیکس کی 38300کی نفسیاتی حد گر گئی، 91پوائنٹس کی کمی 

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی کارجحان رہااورکے ایس ای 100 انڈیکس کی 38300کی نفسیاتی حدگرگئی،مندی کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں 9ارب88 کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 18.63 فیصدزائدجبکہ52.05فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، اسٹیل،بینکنگ اورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مژبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ک ایس ای100 انڈیکس 38358 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے پر دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 38170پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈ ہوا،تایم ایک بار پھر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 38200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھاؤ کاسلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس90.85پوائنٹس کمی سے 38218.07 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،137کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 9ارب88 کروڑ 23 لاکھ 64ہزار173روپے کااضافے ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 78 کھرب 17 ارب 7کروڑ 24لاکھ34ہزار907روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر8کروڑ 85 لاکھ68ہزار450 شیئرزکاکاروبار ہوا،جوپیرکی نسبت 1 کرو ڑ 39لاکھ12ہزار930 شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت230.00روپے اضافے سے6850.00روپے اورفلپس موریس کے حصص کی قیمت156.00روپے اضافے سے3456.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت38.00روپے کمی سے1510.00روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت32.94روپے کمی سے808.94روپے پر بند ہوئی۔بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 1کروڑ27لاکھ52ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6کمی سے6.04روپے اورنشاط اسٹیل مل کی سرگرمیاں 44لاکھ58ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت34پیسے اضافے سے10.38روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس89.13پوائنٹس کمی سے17961.45پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس321.72 پوائنٹس کمی سے63905.68پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس29.60پوائنٹس اضافے سے28509.79پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

مزید :

کامرس -