بینک الفلاح اور اینگرو پولیمر میں سیٹریٹیجک سپلائی چین فنانس کا اشتراک

بینک الفلاح اور اینگرو پولیمر میں سیٹریٹیجک سپلائی چین فنانس کا اشتراک

  

لاہور(پ ر) بینک الفلاح لمیٹڈ اور اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ نے ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں تاکے خاص طور پر اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے خریداروں کو مستقل بنیادوں پر مالی معاونت کا حل تلاش کیا جا سکے۔ یہ خصوصی اقدام بینک الفلاح کے مالی معاونت میں ہمہ وقت دستیاب ہونے اور بین الاقوامی طور پر سپلائی چین فنانس متعارف کروانے کی وجہ سے ممکن ہوا جو پاکستان میں نافذ العمل اور جس نے آئی ایف سی کو بین الاقوامی اور مقامی سطح پر آگاہی دی۔ اس پروگرام نے کارپوریٹ پارٹنرز کو اپنے سپلائی چین نیٹ ورک مضبوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے خریداروں کو ان کی مالی ضروریات پوری کرنے اور ان کی مصنوعات کے مستقل آرڈرز دلوا کر ان کے درجات کو بلند کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ ایس ایم ای کے اس شعبہ / حصہ کو ملک کے معاشی منظر نامہ پر اہم مقام حاصل ہے جو شرح نمو میں 30% حصہ ڈال کر اور غیر زرعی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو 90% روزگار فراہم کر کے اپنا کردار اداکیا ہے۔ بینک الفلاح سپلائی چین فنانس پروگرام کے ذریعیایس ایم ای کاروبارکرنے والے افراد کی مدد کر کے مستقل ترقی کے پروگرام وضع کرنے پر یقین رکھتا ہے جو اس کے پورے ملک میں پھیلے ہوئے برانچ نیٹ ورک کے ذریعے ممکن ہے۔ بینک الفلاح کے بلا ل اصغر ، گروپ ہیڈ کارپویٹ ، انوسٹمنٹ بینکنگ اینڈ انٹرنیشنل بزنس اور اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے سی ایف او سید عباس رضا نے اس شراکت نامہ پر دستخط کئے۔

شہزاد الیاس ہیڈ ٹرانزیکشن بینکنگ، فرخ اسلم چغتائی، ریجنل کارپورٹ ہیڈ ساؤتھ، عبدالقیوم شیخ ہیڈ آف مارکیٹنگ، محمد بلال احمد ہیڈ آف ٹریژری اور اکبر زمان خان آئی ایف سی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

مزید :

کامرس -