ماڑی پیٹرولیم کے 18.3فیصد سرکاری حصص کی نجکاری کی منظوری

ماڑی پیٹرولیم کے 18.3فیصد سرکاری حصص کی نجکاری کی منظوری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس،ماڑی پیٹرولیم کے 18.3فیصد سرکاری حصص جبکہ بلوکی اور حویلی بہادر شاہ ایل این جی پاور پلانٹ کی نجکاری کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے ۔بدھ کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ماڑی پیٹرولیم کے 18.3فیصد سرکاری حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بلوکی اور حویلی بہادر شاہ ایل این جی پاور پلانٹ کی نجکاری کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سروسز ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے کمپنیوں کا تنازعہ حل کیا جائے گا ۔

نجکاری

مزید :

صفحہ اول -