پروڈکشن آڈر، رولز میں ترمیم کیلئے پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق

پروڈکشن آڈر، رولز میں ترمیم کیلئے پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک سے) اب پنجاب اسمبلی میں بھی گرفتار رکن اسمبلی سپیکر کے پروڈکشن آڈر سے اسمبلی آ سکے گا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑا بریک تھرو ، گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کے رولز آف بزنس میں ترمیم کیلئے اپوزیشن اور حکومت میں اتفاق رائے ہوگیا ہے، پنجاب اسمبلی کی تشکیل کردہ سپیشل کمیٹی تھری نے محکمہ قانون کو ڈرافٹ کی تیاری کا حکم دے دیا ،سپیشل کمیٹی تھری کا اجلاس کمیٹی کنوینئر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین،وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال (ن )لیگ کے ملک احمد خاں،وارث کلو اور پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی شریک ہوئے ہوئے۔ محکمہ قانون ڈرافٹ تیار کرکے کمیٹی کے سپرد کرے گا کمیٹی اگلے ہفتے اس پر غور و خوض کے بعد پنجاب اسمبلی کی منظوری کیلئے آئندہ ہونے والے اجلاس میں پیش کرے گی ایوان سے منظوری کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کو کسی بھی گرفتار رکن اسمبلی کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوجائیگا ۔
اتفاق رائے

مزید :

صفحہ اول -